Advertisements

 مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اور سابق کونسلر حاجی ایوب عا ر بی کا دوستوں سمیت پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان  

Markazi Anjuma-e-Tajran Patron-in-chief Haji Ayub Aarbi meets Prince Bahawal Khan Abbasi
ڈیرہ نواب صاحب: مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی اور سابق کونسلر حاجی محمد ایوب عاربی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements

آٹھ فروری کا دن پرنس بہاول عباس خان عباسی کی فتح اور کامیابی کا دن ہوگا پرنس بہاول خان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے


احمد پور شرقیہ(نامہ نگار)  مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اور سابق کونسلر حاجی ایوب عا ر بی  کی صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات, دوستوں سمیت پرنس بہاول عباس خان عباسی گروپ میں شمولیت سیاسی آمور پر تبادلہ خیال- تفصیل کے مطابق امید وار ایم این اے این اے 166  کے امید وار پرنس بہاول عباس خان عباسی گروپ میں آئے روز اضافہ ہونے لگا -سابق کونسلر حاجی ایوب کی صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے خصوصی ملاقات حاجی ایوب عا ر بی   نے دوستوں سمیت پرنس بہاول عباس خان عباسی گروپ کا حمایت کا اعلان کر دیا – انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں عباسی خاندان کا اہم کردار شامل تھا اس خاندان کے احسانات کو ہم نہیں بھول سکتے آئندہ الیکشن میں پرنس بہاول عباس خان عباسی کا بھرپور ساتھ دے گے آٹھ فروری کا دن پرنس بہاول عباس خان عباسی کی فتح اور کامیابی کا دن ہوگا ہم ایم این اے کی نشت پر  پرنس بہاول خان عباسی کو  بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے

Advertisements