Contact Us

مندرا بیدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی میزبان مقرر

Mandira Bedi official host of WCL


ایجبسٹن :
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) نے معروف ٹیلی ویژن پریزینٹر اور اداکارہ مندرا بیدی کو باضابطہ میزبان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ براڈکاسٹنگ کی دنیا کی معروف شخصیت مندرا بیدی ٹورنامنٹ میں اپنا کرشمہ اور کھیل کی گہری تفہیم لائیں گی وہ شائقین اور کھلاڑیوں کو یکساں طور پر کھیل میں مصروف رکھیں گی۔ اس سے کھیل کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس پریمیئر کرکٹ لیگ کے لئے جوش و خروش بھی بڑھ رہا ہے اور ڈبلیو سی ایل ایک یادگار طریقہ کار بھی متعارف کرارہا ہے جس کے تحت  میچ ٹائی ہونے کی صورت میں میچز کا فیصلہ کلاسیکی “باؤل آؤٹ” سے کیا جائے گا یہ طریقہ کار ٹی 20 کے ابتدائی دور میں لاگو تھا۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی مشترکہ ملکیتی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ماضی کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کو تیار ہیں ٹورنامنٹ 3 جولائی سے 13 جولائی تک برطانیہ میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے مشہور میدانوں میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں