Advertisements

منڈی بہاؤالدین، بس کی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونیکا واقعہ، وزیر اعلی عثمان بزدار کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

Accident-Image
Advertisements

آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب، غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور 18 دسمبر:- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منڈی بہاؤالدین کے قریب بس کی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ افسوسناک حادثے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے-

Advertisements