احمدپورشرقیہ ـ( نامہ نگار) ٹرالر کے نیچے آکر پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کا رہائشی محمدسلیم گزشتہ روز ٹرالر کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ۔ اس کی نمازجنازہ غلہ منڈی میں ادا کی گئی ۔ جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔