تحصیل بار کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک طاہر منظور گھلو کی سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ملک مجیب الرحمان مڑل کے ہمراہ پریس کلب اوچشریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت

اوچ شریف (نامہ نگار) وکلاء سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرتے ہوئے بار کو مثالی بنائیں گے ساتھیوں کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے سرخرو ہوں گے بار کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہہں چھوڑیں گے جونیئرز وکلاء کے لیے چیمبر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہوں گا ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 میں کامیاب ہونے والے امیدوار جنرل سیکرٹری اوچشریف کے رہائشی و پریس کلب اوچشریف کے لیگل ایڈوائزر ملک طاہر منظور گھلو نے سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ ملک مجیب الرحمان مڑل ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کلب اوچشریف کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر پریس کلب کے نومنتخب صدر میاں عامر صدیقی ، چیئرمین خواجہ غلام شبیر اور جنرل سیکرٹری عمران دانش بڈانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے دیگر عہدیداران و ممبران ساجد حسین بنوں ، شیخ رفیق ، شیخ جنید ، بلال شکرانی ، ملک مزمل وارن ، فخر خان ، شفیق انجم ، حاجی شہباز ، ملک عرفان و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے نومنتخب تحصیل بار جنرل سیکرٹری و گروپ کے لیگل ایڈوائزر ملک طاہر منظور گھلو ایڈووکیٹ کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مالا پہنائی #