سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ملک شاہ محمد چنڑ
پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کی ان لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور
بہاول پور : پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہےکہ آج 18 اکتوبر سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کی ان لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی.انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بہادر اور عظیم رہنما بینظیر بھٹو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو جلاوطنی ختم کرکے پاکستان واپس لوٹیں تو انکا عوام کے سمندر نے فقیدالمثال استقبال کیا اور دختر مشرق بینظیر بھٹو کا عظیم قافلہ کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے مقام پر پہنچا تو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں نے تمام خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور 180 بہادر جیالوں نے جام شہادت نوش کیا
واضح رہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو سانحہ کارساز کے مقام پر انہیں قتل میں ناکامی کے دو ماہ بعد راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دہشتگردوں نے نشانہ بنایا اور انہیں شہید کر دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے دوران سیاست جن حالات کا سامنا کیا اسکے بعد انکے سیاسی مخالفین بھی انکی بہادری کے قائل ہوئے اور دختر مشرق بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انکے لاڈلے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی قیادت سونپی گئی جبکہ مرد حر آصف علی زرداری پارٹی شریک چیئرمین مقرر کیے گئے۔

