Advertisements

ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کا لگاتار 45ویں برس نماز تراویح میں قرآن مجید ختم کرنے کا اعزاز

Malik Muzzafar Karim advocate
Advertisements

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سینئر قانون دان ملک مظفر کریم ہر سال ماہ رمضان کے مہینے میں اپنی عدالتی اور دیگر مصروفیات کو ترک کر کے بلدیہ مسجد اور اپنے گھر تک محدود ہو جاتے ہیں


احمد پورشرقیہ ( پریس ریلیز )حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھ پر اللہ تعالی کاخاص کرم ہے کہ میں  جامع مسجد بلدیہ والی میں عرصہ 45سال سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں دیگر مصروفیات کو چھوڑ کر اللہ کی رضا کی خاطر دن بھر قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں  اور رات میں  تراویح پڑھانے کا مجھے  شرف حاصل ہے جس پر میں اللہ تعالی کابےحد شکرگزار ہوں  گزشتہ شب تراوریح میں قرآن پاک مکمل پڑھ لیا  جس پر نمازیوں دوست احباب نے انہیں پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی- اس موقع پر  سابق صدر بار نزرحسین اسلم موہل سید واجد حسین بخاری ساجد سراج جلوانہ راو ادریس ملک رفیق گھلو سیف الرحمن شوکت علی سولنکی سید یاسر عباس بخاری نعیم گیلانی ایڈووکیٹس اسلم کانجو عمران خان بلوچ نصراللہ کلیار ملک اسماعیل جمشید اقبال بھٹی ودیگر کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی مٹھائی تقسیم کی گئی اور پوری امت مسلمہ کی بخشش اورخیر وبرکت کی خصوصی دعا کی

Advertisements