ملک مظفر کریم ایڈوکیٹ پی پی 249 احمد پور شرقیہ اور ندیم احمد بربرا ایڈوکیٹ پی پی 250 اوچشریف سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے
Advertisements
احمد پور شرقیہ : پاکستان تحریک انصاف نے این اے 166 پی پی 249 اور پی پی 250 پر اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا فیصلہ کر لیا -اس ا امر کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شر قیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -انہوں نے بتایا کہ وہ از خود پی پی 249 احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ جبکہ سابق صدر تحصیل با ر ایسویایشن ندیم احمد بربرا پی پی۔ 250 اوچ شریف کے صوبائی حلقے سے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے -انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے امیدوار کا فیصلہ بھی آج رات تک کر لیا جائے گا