انٹر نیشنل ہیومن رائیٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی نو منتخب ممبران پنجاب کونسل کو مبارکباد
سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن محمد خالد بلوچ اور عبد الغفور کے ہمراہ دونوں منتخب اراکین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد افضل دھرالہ اور سید ذیشان حیدر بخاری کو بہاولپور میں اُنکے چیمبرز میں گلدستے پیش کیے
بہاولپور( سٹاف رپورٹر )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلا کے وفد نے جس میں سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ محمد خالد خان بلوچ اور امیدوار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ملک عبدالغفور شامل تھے بہاولپور کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے دونوں نو منتخب اراکین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد افضل دھرالہ اور سید ذیشان حیدر بخاری کو مبارکباد دی – حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی وکلاء فرداً فرداً دونوں نو منتخب اراکین پنجاب بار کونسل کے چیمبرز میں گئے اور انہیں اپنی خوشی کے اظہار میں گلدستے پیش کیے

