Advertisements

ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈوکیٹ کا پاکستان تحریک انصاف کےٹکٹ پر پی پی 250 اوچ شریف سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Malik MujiburRehman Marral advocate announces to contest PP-250 election on PTI ticket
Advertisements


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے فورم سے پی پی 250 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے 20 دسمبر کو جمع کروائیں گے
تفصیلات کے مطابق حقلہ پی پی 250 سے ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈوکیٹ نے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی نوجوان اور باشعور طبقہ کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا آج بھی ہے عوام آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے سنہری اور عوامی دور کو یاد کر رہی ہے مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر بنیادی مسائل کو صرف اور صرف ہی ٹی آئی کے دور حکومت میں خصوصی طور پر ختم کیا گیا اور عوام کو تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ کامیابی اور خوشحالی کا نشان بلے کا نشان ہے عوام 8 فروری کو بلے پر ٹھپہ لگا کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروائے گی