ملک محمد قاسم قطب شاہی کھوکھرکی حکیم محمد حسنین چوہان سے ملاقات
بہاولپور صوبہ بحالی نوشتہ دیوار ہے انشاءاللہ جلد بہاولپور صوبہ بحالی کی نوید ملے گی ملک محمد قاسم قطب شاہی کھوکھر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی
احمد پور شرقیہ(پریس ریلیزجان محمد چوہان ) بہاولپور صوبہ بحالی نوشتہ دیوار ہے انشاءاللہ جلد بہاولپور صوبہ بحالی کی نوید ملے گی ان خیالات کا اظہار ملک محمد قاسم قطب شاہی کھوکھر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سپریم کونسل جمعیت علمائے پاکستان نیازی کی جمیعت علماء اسلام (ق) پنجاب کے رہنما حکیم محمد حسنین چوہان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد کو عملی جامہ پہنا کر بہاولپور صوبہ کی بحالی اور ملتان صوبہ کے قیام کے لیے راہ ہموار کریں
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنے والد صدر مملکت اصف علی زرداری سے ایگزیکٹو ارڈر کے ذریعے جنرل یحییٰ خان کے غیر قانونی ایل ایف او کا خاتمہ کر کے بہاولپور صوبہ بحالی کی راہ ہموار کرائیں ملک محمد قاسم کھوکر نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کے لیے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور محترمہ عابدہ درانی کی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی نائب صدر مخدوم سید ناصر بخاری ایڈوکیٹ مخدوم سید مہتاب شاہ مرکزی چیئرمین بہاولپور عوامی حقوق پارٹی بہاولپور تحریک بحالی کے رہنما قاری مونس بلوچ محمد اکرم انصاری محمد نواز ناجی جام حضور بخش لاڑمحترمہ آسیہ کامل نوابزادی ساہرہ عباسی حسین احمد مدنی صفدر راجپوت محترمہ بیگم شمیم عباسی جان محمد چوھان ارشاد احمد شاد اور سید تابش الوری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا
ملک محمد قاسم کھوکھر نے حکیم حسنین چوہان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کے لیے جے یو پی (نیازی) جمیعت علماء اسلام (قادری) مسلم لیگ فنگشنل (پیرپگارہ) جمیعت علماء اسلام (نظریاتی) تحریک استقلال جماعت اسلامی سمیت بہاولپور صوبہ بحالی کے لیے اتحاد ممکن ہے

