Advertisements

ملک خالد محمود وارن نے سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی لاہور میں خیریت دریافت کی

Malik Khalid Mehmood Warran MPA enquires after the health of Sajjada Nasheen Makhdoom Syed Iftikhar Hassan Gilani
Advertisements

سابق ایم پی اے نے عیادت کے لئے آنے پر ایم پی اے ملک خالد محمود وارن کا شکریہ ادا کیا, ولی عہد مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی بھی موجود تھے

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے ملک خالد محمود وارن نے سجادہ نشین دربار قادریہ غوثیہ حضرت محبوب سبحانی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سابق ایم پی اے کی رہائش گاہ لاہور پہنچ گئے وہاں پر، مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی خیریت و عافیت دریافت کی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے ملک خالد محمود وارن  گزشتہ روز سجادہ نشین دربار حضرت محبوب سبحانی  ؒمخدوم سید افتخار حسن گیلانی سابق ایم پی اے کی رہائش گاہ پر پہنچ عیادت کی۔ انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے بتایا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے عیادت کے لئے آنے پر مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے ملک خالد محمود وارن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع ولی عہد مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی بھی موجود تھے۔دونوں سیاست دانوں نے ملک پاکستان سمیت مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعا کی۔

Advertisements