Advertisements

اخبار فروش یو نین کے سر پرست ملک حسین علی کی نواسی ہانیہ طاہر کی جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں شہر بھر میں نمایاں پوزیشن

AhmedpurEast map
Advertisements

صحافی ملک عابد حسین کی حقیقی بھانجی ہانیہ طاہر نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں 555 میں سے 528 نمبرحاصل کیے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی گئی ‬

احمد پور شرقیہ: اخبار فروش یو نین کے سر پرست و نیوز ایجنٹ صحافی ملک حسین علی کی نواسی مقامی سکول کی ہونہار طالبہ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کر کے اپنے والدین اساتذہ اور اپنے سکول کا نام روشن کرتےھوئے سکول کے معماروں اور علاقے کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔

Advertisements

صحافی ملک عابد حسین کی حقیقی بھانجی ہانیہ طاہر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں 555 میں سے 528 نمبر حاصل کر کے تعلیمی بورڈ بہاولپور اور مجموعی طور پر شہر بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ بچی کی اس شاندار کامیابی پر چوہدری محمد اکرم چوہدری محمد خالد الحاج محمد شاہد محمد ناصر خان نیازی چوہدری محمد عزیر کے علاوہ دوست احباب علاقہ مکینوں نے ان کی محنت کو خوب سراہا۔ اس پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جنہوں نے بچی کے والدین، اساتذہ اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔