Advertisements

پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد

Male Faculty Barred from Holding One-on-One Office Meetings with Female Students in All Public Universities of Khyber Pakhtunkhwa
Advertisements

پشاور: سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط لکھتے ہوئے مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی لگا دی۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط میں کہا گیا کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے ، خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی ۔ خط میں کہا گیا کہ تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں،جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے

Advertisements