Contact Us

یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا براک برانچ ملائیشیاء کے اساتذہ اور طلباء وطالبات پر مشتمل وفد کا اسلامیہ یونیورسٹی کا تین روزہ دورہ

Malaysia delegation visit iub

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وژن کے مطابق جامعہ ایک عالمی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور دنیا کی پہلی 800جامعات کی صف میں شامل ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف عالمی ادارے اور جامعات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے روابط اور اشتراک و تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا براک برانچ ملائیشیاء کے اساتذہ اور طلباء وطالبات پر مشتمل وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا تین روزہ دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ڈپٹی ریکٹر بحرون نور حیاتی بنت بحرون نے کی،دیگر ارکان میں محمد جونینہ بنت محمد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز دلجیت دلجیت سنگھ سدھو جاناسنگھ اور 15طلباء و طالبات شامل تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے فوکل پرسن ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر جام سجاد حسین کوارڈینیٹر، ڈائریکٹر اینبلنگ سنٹر و ممبر سینڈیکٹ ڈاکٹر ثمر فہد، ڈپٹی رجسٹرار فاطمہ مظاہر، دیگر فیکلٹی ممبران اور سٹاف افسران نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ وفد کے ارکان نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے تفصیلی ملاقات کی اور دونوں جامعات کے مابین اشتراک و تعاون پر گفتگو کی۔ وائس چانسلر نے وفد کی جامعہ اسلامیہ آمد کو سراہا۔ اس موقع پر خصوصی عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیا راؤ،پروفیسر ڈاکٹر سجاد خان، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈبائیو لوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم،ڈین فیکلٹی آف لاء و چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ایلومینائی نصیر احمد ناصر، ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی، صنعت کار اور میڈیا پرسنیلٹی عزیر احمد چوہدری اور اساتذہ نے شرکت کی۔ وفد کے ارکان نے عباسیہ کیمپس اور بغداد الجدید کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں جاری نصابی، ہم نصابی سرگرمیوں کی تعریف کی اور خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں ایک ہزار سے زائد اساتذہ اور طلباء وطالبات کے ساتھ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وفد کے ارکان کو بہاول پور کے تاریخی مقامات پر بھی لے جایا گیا ملائیشیاء سے آنے والے مہمانوں نے نور محل میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی دیکھا اور بہاول پور گریژن کی جانب سے تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا۔ 

مزید پڑھیں