نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی تعلیم دوست اقدامات پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی معترف
لاہور14دسمبر :…نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی اوران کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ملالہ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کے بارے میں سنتی اور پڑھتی رہتی ہوںـتعلیم دوست اقدامات پر چودھری پرویز الٰہی کی معترف ہوںبلاشبہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر کام کیا ہے۔چاہتی ہوں کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے اورمجھے امید ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی ہمارے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے تعلیم کے میدان میںاورزیادہ اقدامات کریںگے تاکہ ہر بچی زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکے۔ملالہ یوسف زئی ملاقات کے بعد جب وزیراعلیٰ آفس سے واپس روانہ ہوئیں تو وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی خودباہر پورچ تک آئے اورملالہ کو خود رخصت کیا اورکہا کہ بیٹیوں کو عزت دینا سنت نبویۖۖ ہے اورملالہ یوسف زئی قوم کی بیٹی ہے ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی طرف سے ملالہ یوسف زئی کو وزیراعلیٰ آفس کے وزٹ کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ لاہور میں ان کے سسرالی رشتے داررہتے ہیں جبکہ ان کے شوہر عصر ملک کا تعلق گجرات سے ہے ۔ملالہ یوسف زئی اوران کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی پرخلوص مہمان نوازی پران کا شکریہ ادا کیا۔