Advertisements

پنجاب کو مکمل طور پر پُرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف
Advertisements

پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں کے شہداء قوم کا فخر ہیں، سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پراظہار افسوس


لاہور16 – جنوری:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو مکمل طور پر پُرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کاعزم کررکھا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں کے شہدائے کرام قوم کا فخر ہیں۔

Advertisements