مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کی سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ نے اپنے والد سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کا تعزیتی پیغام بھی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کو پہنچایا
اسلام آباد (پریس ریلیز) مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ اوچشریف نے اسلام آباد میں سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا -انہوں نے اس موقع پر مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کے بلندی کے لیے دعا کی- ولیعہد دربار جلالیہ عالیہ نے اپنے والد سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی جانب سے سابق چیئرمین سینٹ کو ان کی اہلیہ کے ر حلت کر جانے پر دلی دکھ اور افسوس کا پیغام بھی دیا – انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اوچشریف کے سجادہ نشین کا خاندان غم اور دکھ کی اس گھڑی میں خاندان نقویہ کی بزرگ شخصیت سید نیر حسین بخاری اور ان کے اہل خانہ کے غم اور دکھ کی گھڑی میں برابر کا شریک ہے