صوفی کانفرنس ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ اوچشریف مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کو نشان اعزاز دیا گیا
"نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا بخاری کی زیر سرپرستی اور سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ” صوفی کانفرنس” الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہوئی۔ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد حسنی الحسینی نقوی البخاری ولی عہد دربا عالیہ جلا لیہ حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری و دربار حضرت سید جلال الدین حسین المعروف حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کی اوچ شریف کی طرف سے نمائندگی کی ۔
صوفی کانفرنس” میں روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور تشددوانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کے اسلوب زیست طرز حیات پر مبنی ملک کے مختلف اسکالرز اور بزرگ سجادگان نے روشنی ڈالی ۔ "کانفرنس” میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی البخاری کی طرف سے اور سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی کاوشوں سے پنجاب کے مزارات کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے ۔ اس موقع پر "کانفرنس” کے شرکاء کو اس پروجیکٹ کی تھری ڈی ڈاکومنٹری کے ساتھ بریفنگ دی گئی۔ جس کو تمام سجادگان نے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی کاوشوں کو سراہا۔ "کانفرنس” میں صدر محفل ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری سیکرٹری اوقاف پنجاب نے مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد حسنی الحسینی نقوی البخاری ولی عہد دربا عالیہ جلا لیہ حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری و حضرت سید جلال الدین حسین المعروف حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کو خدمات کے اعتراف میں نشان اعزاز سے نوازا ۔ "کانفرنس” کے اختتام میں محفل سماع کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ جس میں ملک کے صف اول کے مایہ ناز قوال عابد مہر علی خاں و ہمنوا نے صوفیانہ کلام پیش کر کے صوفیاء کو خراج عقیدت پیش کیا