مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اوچشریف کے صدر منتخب
سجّادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے دستاربندی کی تقریب میں تمام لائسنس داران،تنظیمی عہدیداران اور فقہ جعفریہ اوچشریف کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں
اوچشریف ( پ ر+ کرائم رپورٹر )ولی عہد دربارِ عالیہ جلالیہ مدینۃ السادات اوچ شریف، مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد حسین بخاری کو متفقہ طور پر تحریکِ فقہ جعفریہ اوچ شریف کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربارِ عالیہ جلالیہ، مخدوم الملک مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے بنگلہ بخاری میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران دستار بندی فرمائی اور نومنتخب صدر کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔تقریب میں تمام لائسنسداران، تنظیمی عہدیداران اور فقہ جعفریہ اوچ شریف کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد حسین بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتخاب کو اتحاد، نظم و ضبط اور خدمتِ مکتبِ اہلِ بیتؑ کے لیے نیک شگون قرار دیا۔
اس موقع پر مخدوم سید ثقلین حیدر بخاری سائیں حسنی الحسینی نقوی البخاری، مخدوم سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف اف سادات ، خواجہ ضامن حسین، خواجہ عنصر عباس، زاہد حسین خان کلہوڑا، سید کاشف رضا حسین، سید مجتہد رضوی، سید زوار حسین شاہ، سید امداد حسین، استاد منور حسین، خواجہ فضیلت حسین، حاجی رشید خان اور خواجہ غلام شبیر سمیت کثیر تعداد میں معززین، نوجوانانِ فقہ جعفریہ، نوحہ خواں حضرات اور عزادارانِ اہلِ بیتؑ شریک ہوئے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر کی قیادت میں تحریکِ فقہ جعفریہ اوچ شریف مزید فعال اور منظم انداز میں دینی، سماجی اور فلاحی خدمات سرانجام دے گی۔ تقریب کے اختتام پر اتحادِ بین المسلمین، استحکامِ پاکستان، فروغِ عزاداریِ امام حسینؑ اور امتِ مسلمہ کی سلامتی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ولی عہد مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد حسین بخاری کو دینِ اسلام، مکتبِ اہلِ بیتؑ اور عوامی خدمت کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

