مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری، ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ بخاری کی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا سے ملاقات
کمشنر بہاولپور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔, خواجہ عنصر عباس، زاہد حسین خان کلہوڑا، خواجہ ضامن حسین اور قاسم بلوچ بھی ہمراہ تھے
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری، ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ مدینۃ السادات اوچ شریف نے کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کمشنر بہاولپور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس پروقار نشست میں معزز شخصیات خواجہ عنصر عباس، زاہد حسین خان کلہوڑا، جناب خواجہ ضامن حسین اور قاسم بلوچ بھی شریک ہوئے، جن کی موجودگی نے محفل کو مزید وقار اور خوبصورتی بخشی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کے سفر کو مزید کامیابیوں اور عوامی فلاح کے نئے سنگ میل سے ہمکنار فرمائے

