بزرگ سیاسی رہنما مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کے ایصال ثواب کے لئے جانووالہ میں دعائیہ تقریب

مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے دعا اور انکے بڑے صاحبزادے مخدوم سید انتصار حسین بخاری کی دستار بندی کرائی
دعائیہ تقریب میں پرنس بہاول خان عباسی۔ میاں نجیب الدین اویسی ,ملک خالد محمود بابر وارن۔, ملک عامر یار وارن, شارخ ملک, مخدوم سید سبطین بخاری کے علاوہ سیاسی۔مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی
مبارک پور(خبر نگار)ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 251 سابق ممبر تحصیل کونسل احمد پور شرقیہ مخدوم سید نسیم عباس بخاری کے والد بہاولپور کے بزرگ سیاسی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری جو کہ گذشتہ دنوں مالک حقیقی سے جا ملے تھے کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب قل خوانی انکے آبائی علاقے جانووالہ میں منعقد ہوئی مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے دعا کرائی اور انکے بڑے صاحبزادے مخدوم سید انتصار حسین بخاری کی دستار بندی کرائی
دعائیہ تقریب میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے پرنس بہاول خان عباسی۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بزرگ سیاسی رہنما میاں نجیب الدین اویسی۔ممبر صوبائی اسمبلی سردار ملک خالد محمود بابر وارن۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار ملک عامر یار وارن۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی شارخ ملک۔سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین بخاری۔سابق ناظمین ملک عابد گھلو۔چودھری محمد شریف۔ملک ناصر حسین جوئیہ۔ملک عامر چنڑ۔ملک فاروق گھلو۔مخدوم سید مرتضی شاہ۔سردار مظہر خان۔ملک راشد چنڑ۔سیاسی وسماجی رہنماؤں سید تطہیر الحسن پپو۔فاروق مغل۔حسین احمد مدنی۔محمد جاوید۔سید برات حسین نقوی۔ملک ممتاز حسین کمبوہ۔حاجی کاشف عباسی۔آصف چودھری۔مخدوم مبشر حسن السید۔رانا محمد جمیل۔ریٹائرڈ ایس پی سید ہاشم بخاری۔سید ضیاء الحسن۔مخدوم سید آصف بخاری۔ملک وحید عباس مسن۔راو محمد صادق۔راو صابر عزیز۔راو محمد فاروق۔حکیم غلام عباس۔ریئس احسن پرہار۔سردار ملک احمد یار وارن ۔ریٹائرڈ سیشن جج میاں فیض الحسن۔حاجی احمد خان۔ملک مدنی گرواں۔ملک احسن گرواں۔ریٹائرڈ میجر محمد حسین برتھ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی۔مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر مخدوم سید نسیم عباس بخاری نے دعائیہ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے سیاسی۔مذہبی و سماجی شخصیات کو شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے والد مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کی سیاسی۔سماجی و مذہبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.