مخدوم سید ظفر حسن گیلانی مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Makhdoom Syed Zafar Hassan Gillani Condolence to Ehsan Ahmed Seher

سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف اور ان کے صاحبزادگان نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے انتقال پر اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی نے آج شام مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شر قیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مدیر احسان احمد سحر کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے

Makhdoom Syed Zafar Hassan Gillani Condolence to Ehsan Ahmed Seher
احمد پور شرقیہ: مخدوم سید ظفر حسن گیلانی سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

مزید پڑھیں