مخدوم سید ظفر حسن گیلانی مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Advertisements
سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف اور ان کے صاحبزادگان نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے انتقال پر اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی نے آج شام مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شر قیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مدیر احسان احمد سحر کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے
Advertisements
