Contact Us

مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی تینوں صاحبزادگان کے ہمراہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات عید کی مبارکباد دی

Makhdoom Syed Zafar Hassan Gilani alongwith his three sons meet Amir of Bahawalpur Nawab Salahuddin Abbasi
اوچ شریف :سابق چیئرمین بلدیہ مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اپنے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور مخدوم زادہ سید مومن شمس گیلانی کے ہمراہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں- ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی بھی موجود ہیں

پر نس بہاول خان عباسی بھی ملاقات میں موجود تھے نواب صاحب اور ولی عہد بہاولپور سے گیلانی خاندان کی شخصیات نے علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کی

اوچشریف( کرائم رپورٹر) سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے تینوں صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی مخدوم زادہ سید عثمان گلانی اور مخدوم زادہ سید مومن شمس گیلانی نے گزشتہ  روز صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی،پرنس بہاول عبّاس خان عبّاسی بھی اس موقع پر موجود تھے- گیلانی خاندان کی شخصیات نے امیر بہاولپور اور ولی عہد بہاولپور کو عید کی  مبارکباد دی اور علاقائی و ملکی  سیاسی صورتحال نیز  –باہمی دلچسپی  کے امور پر خوشگوار ما حول میں تبادلہ خیال کیا-

مزید پڑھیں