Advertisements

مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی سربراہی میں بخاری اور گیلانی خاندان کی معزز سرکردہ شخصیات کی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات

Makhdoom Syed Zafar Hasan Gilani meeting with Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
Advertisements

ہم نے پرنس بہاول عباس خان عباسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے مخدوم سید شان حیدر بخاری

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)   مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی سربراہی میں بخاری اور گیلانی خاندان کی معزز سرکردہ شخصیات مخدوم سید شان حیدر بخاری، مخدوم سید راحت حسین بخاری، مخدوم سید فرزند حسین بخاری، مخدوم سید طاہر عباس بخاری، مخدوم سید ظہور حسین بخاری، مخدوم سید غلام جہانیاں بخاری، مخدوم سید مومن شمس گیلانی اور مخدوم سید عثمان گیلانی و دیگران پر مشتمل وفد نے امیر آف بہاول پور کے ولی عہد و پی ٹی آئی کے رہنما پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ڈیرہ نواب صاحب میں ان کے دفتر صادق گڑھ پیلس میں ملاقات کرتے ہوئے علاقائی سیاست سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس ملاقات کے حوالے سے مخدوم سید شان حیدر بخاری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے پرنس بہاول عباس خان عباسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور انہیں برصغیر پاک و ہند کے اپنے آباؤ اجداد نامور بزرگان دین کی مزارات کی زیارت کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے اور بہت جلد اوچشریف کا دورہ کرتے ہوئے ہمیں مہمان نوازی کا موقع دیں گے۔

Advertisements