مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی دربار حضرت محبوب سبحانی پر حاضری، نئے سال 2026 پر قوم کو مبارکباد
اوچ شریف(کرائم رپورٹر)مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی دربار حضرت محبوب سبحانی پر حاضری، نئے سال 2026 پر قوم کو مبارکباد* تفصیل کے مطابق مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت محبوب سبحانیؒ، نے نئے سال 2026 کی آمد کے موقع پر دربار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اہلِ وطن خصوصاً پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اور پاک فوج کے سربراہ چیف آف فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے لئے دعا کی
مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے کہا کہ نیا سال ہمارے لیے تجدیدِ عہد، باہمی اتحاد، صبر و برداشت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے کا پیغام لے کر آتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور معاشی خوشحالی عطا فرمائے اور عوام کو درپیش مشکلات میں آسانیاں پیدا ہوں۔اس موقع پر دربار حضرت محبوب سبحانیؒ کے خلیفہ قاری محمد صادق بھی ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے دربار کی روایات کے مطابق ملکی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا کروائی۔ دربار پر حاضری کے دوران زائرین اور عقیدت مندوں کی بھی خاصی تعداد موجود تھی، جنہوں نے مخدوم صاحب سے ملاقات کی اور نئے سال کے آغاز پر دعائیں حاصل کیں۔ عقیدت مندوں نے اس موقع کو روحانی سکون اور خیر و برکت کا ذریعہ قرار دیا۔

