Advertisements

مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سیاسی اہم امور پرتبادلہ خیال

Makhdoom Syed Iftikhar-ul-Hasan Geelani meeting with Punjab Chief Minister Chaudhry Parvez Elahi
Advertisements

اوچشریف(کرائم رپورٹر) اوچشریف سجادہ نشین و ایم پی اے پیرِ مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سیاسی اہم امور پرتبادلہ خیال اوچشریف دربار حضرت محبوب سبحانی پر حاضری اور شمس محل پر قدیمی قیمتی نوادرات کی زیارات کے لیے بہت جلد خطہ اوچ پاک آنے کی مکمل یقین دہانی بزرگان دین کی درسگاہوں پر حاضری سے دلی سکون ملتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سجادہ نشین و ایم پی ایمخدوم ملک مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی لاھور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سیاسی اہم امور پر تبادلہ خیال سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دربار حضرت محبوب سبحانی پر حاضری اور اپنی اقامت گاہ شمس محل پر قدیمی قیمتی نوازرات کی زیارت کے لئے خطہ اوچ پاک آنے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کیا اور بہت جلد اوچشریف آنے کی مکمل طور پر یقین دہانی بھی کرائی اور انھوں نے کہا اولیائے کرام کی درسگاہیں رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں اور بزرگان دین کی درسگاہوں پر حاضری سے دلی سکون ملتا ھے اس موقع پر چوہدری مختیار مسعود عرف چوہدری بٹو اور ملک عبدلرزاق بھی ہمراہ تھے دریں اثنا سجادہ نشین پیرمخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے تمام مسلم امہ ملکی سلامتی پاک افواج اور کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔