Advertisements

اپنے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جس کی مثال ہی نہیں ملتی مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی

Makhdoom Iftikhar Gillani claims victory in upcoming polls
Advertisements

۔انشاء اللہ ۔کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر بنے گی پاکستان استحکام پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوارکی حاجی مرید حسین جھانگلہ و سرفراز خان گشکوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پاکستان استحکام پارٹی صوبائی اسمبلی کے امیدوار و سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت محبوب سبحانی و سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے سابق کونسلر یونین کونسل اوچ بخاری حاجی مرید حسین جھانگلہ و سرفراز خان گشکوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔ جس کی مثال ہی نہیں ملتی اور میرا اور عوام کے درمیان خدمت اور نیاز مندی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہماری عوام باشعور ہے انہیں بھی پتہ ہے کہ میں نے کتنے ترقیاتی کاموں میں ٹف ٹائل سڑکیں سیوریج میٹل روڈ صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ جیسے منصوبے دیے جو اوچ شریف اور میرے پورے حلقے میں منہ بولتا ثبوت ہیں۔انشاء اللہ۔کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر بنے گی مخالفین کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا بعد ازاں سابق کونسلر مرید حسین جانگلہ اور سرفراز گشکوری نے بھی مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی الیکشن میں مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا افتخار گیلانی کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ افتخار گیلانی کو الیکشن میں جتوا کر ہی دم لیں گے۔

Advertisements