Advertisements

سیاست سے علیحدگی کی باتیں کرنے والے ہماری عوامی پزیرائی سے نا خوش ہیں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

Sajjada Nasheen & Ex-MPA Makhdoom Syed Iftikhar Hassan Gilani
Advertisements

عوام نے موقع دیا تو جہاں ترقی کا سفر چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے سابق ایم پی اے و سجادہ نشین کی اوچ شریف میں مذمتی پریس کانفرنس

 اوچ شریف (کرائم رپورٹر)30 سال عوامی خدمت کی آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ، سیاست  سے علیحدگی بارے سوچ بھی نہیں سکتے ،ہمیشہ عوام کےساتھ ہیں عوام کے لیے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ، ایسے عناصر جو اس طرح کی خبریں چلاتے ہیں وہ ہماری عوامی پزیرائی سے نا خوش ہیں ، عوام نے موقع دیا تو جہاں ترقی کا سفر چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے ۔ سابق ایم پی اے و سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی شمس محل اوچ شریف میں مذمتی پریس کانفرنس

Advertisements

تفصیلات کے مطابق مسلسل 30 سال ایم پی اے منتخب ہونے والے سئنیر سیاست دان و سجادہ نشین اوچ شریف مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے علیدگی کی باتیں کرنے والے ہماری عوامی پزیرائی سے نا خوش ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں  رہ کر اور اقتدار کے بغیر بھی صرف اور  صرف   ہمارا ویژن عوامی بے لوث خدمت ہے -انہوں نے کہا کہ اپنے سابقہ تمام تر ادوار میں علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے عوام کو عوامی و بنیادی سہولیات و منصوبہ جات ان کی دہلیز پر مہیاء کیے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا  تمام ووٹرز سپوٹرز اور عوام کی محبتوں اور دلی ساتھ کی وجہ سے عوامی مقبولیت میں دن بدن اصافہ ہوا ہے جو کہ قابل تحسین ہے کسی بھی سیاسی مشاورت یا آیندہ کے سیاسی لائحہ عمل بارے اپنے ساتھیوں کی مکمل معاونت حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا قدم اٹھایا جائے گا عوام کی خدمت اور عوامی سیاست گیلانی خاندان کی ہمیشہ اولین ترجیح ہے