Contact Us

سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 250 مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Makhdoom Syed Iftikhar Hasan Geelani

٩مئی کے واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتے آ ئندہ کا لائحہ عمل اپنے 30سال پرانے دوستوں اور حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کروں گا

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سابق ایم پی اے وٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 250 مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے شمس محل پر ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ملک آصف اعوان کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے انھوں نے کہا 9مئی کے واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکروں کی 9مئی کو جناح ہاؤس اور حساس اداروں کی تنصیبات پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی ؎ افسوسناک ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج قوم کی عظمت ملکی استحکام و سالمیت کی پہچان اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی بدولت آ ج ہم امن وامان اور سکھ سلامتی کی زندگیاں گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 5مرتبہ ارکان اسمبلی منتخب ہوا ہوں اور عوام کی خدمت کی ہے کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں آ ئندہ کا لائحہ عمل اپنے 30سال پرانے دوستوں اور حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کروں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں حلقہ پی پی 250سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ واپس کر دی ہے، ضلعی سینئر نائب صدر ملک آصف اعوان نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ وہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے ساتھ ہیں، اور وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں