اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے اوچ شریف میں کیک کاٹا اور عمران خان و ملک و ملت کے لیے دعائے خیر بھی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اوچ شریف میں ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کیک کاٹا اس موقع پر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ملک و ملت کے لیے دعائے خیر بھی کرائی – مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی سمیت پی ٹی آئی اوچ شریف کے کارکنان کثیر تعداد میں شریکِ ہوئے اور عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔