Advertisements

مخدوم سید غلام مجتبی بُخاری کا اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانو ں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

Makhdoom Syed Ghulam Mujtaba Bukhari Expresses Grief Over Loss of Precious Lives in Terrorist Incident at Islamabad Imambarga
Advertisements


بہاولپور عوامی حقوق پارٹی  شہداء کی مغفرت اور اُنکے  کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتی ہے ،ہم مظلوم خاندانوں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں مرکزی سیکرٹری جنرل کا پریس ریلیز

احمد پور شرقیہ ( پ ر ) بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مخدوم سید غلام مجتبی بخاری پیر آف اوچشریف کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور عوامی حقوق پارٹی اسلام آباد کی جامع مسجد کےالمناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ھے دکھ آور کرب کی اس اذیت ناک گھڑی میں شہدا کے پسماندگان سے اظہارِ تعزیت آور شہداء کیلئے مغفرت کی دعا کرتی ھے ۔ اس سانحہ کو مقامی انتظامیہ آور ایجنسیوں کی لاپرواہی آور ناکامی قرار دیتے ہوئے دھشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ھے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ھم مظلوم خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ھر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ھیں ۔

Advertisements