Advertisements

مخدوم سید عامر علی شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر اوچشریف پہنچ گئے

Makhdoom Syed Amir Ali Shah MPA
Advertisements

مخدوم سید نسیم عباس بُخاری ،اعجاز خان بلوچ سمیت درجنوں شخصیات نے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اُن کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے

مخدوم سید عامر علی شاہ کو کاروں کے جلوس میں اُنکی اقامت گاہ غوث الاعظم ہاؤس لایا گیا جہاں اُنہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے

Advertisements

اوچشریف( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر اوچشریف پہنچ گئے- سعودی عرب سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر  صوبائی حلقہ پی پی251 کے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر  مخدوم سید نسیم عباس بُخاری، سابق یونین ناظم اعجاز خان بلوچ کے علاوہ صوبائی حلقہ پی پی 250 اوچشریف کی متعدد سرکردہ شخصیات نے  ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی- بعد اذاں انہیں کاروں کے جلوس میں ان کی اقامت گاہ غوث الاعظم ہاؤس پہنچایا گیا جہاں انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے