Advertisements

مخدوم سید عامر علی شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

MPA Amir Shah meets Bilwal Bhutto Zardri in Governor House Lahore
Advertisements

حلقہ این اے 166 اور پی پی 250 کے سیاسی، سماجی اور ترقیاتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


 اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچشریف کے حلقہ پی پی 250 کے ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی -ملاقات میں حلقہ این اے 166 اور پی پی 250 کے سیاسی، سماجی اور ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Advertisements

ذرائع کے مطابق مخدوم سید عامر علی شاہ نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں عوامی فلاح، روڈ نیٹ ورکس کی بہتری، صحت و تعلیم کے شعبوں میں مزید اقدامات اور پارٹی کو مضبوط کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم سید عامر علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حلقوں میں پارٹی کی مضبوطی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر بھی اہم پیش رفت متوقع ہے