مخدوم سید علی حسن گیلانی کی پہلی برسی غوث الاعظم ہاؤس اوچشریف میں خاندانی رسم و رواج کے مطابق منائی گئی
برسی کا اہتمام مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ماموں زاد بھائی مخدوم سید عامر علی شاہ نے کیا تھا۔برسی کی تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کی پہلی برسی نہایت عقیدت، احترام اور بڑے اہتمام کے ساتھ غوث الاعظم ہاؤس اوچ شریف میں منائی گئی شہید مخدوم سید علی حسن گیلانی یکم دسمبر 2024 کو ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے ان کی برسی کا انتظام ان کے کزن بھائی مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے نے ذاتی نگرانی میں کیا جس میں امین آباد سے عوامی سماجی سیاسی شخصیت ملک محمد اشفاق اعوان نے سردار ملک نادر خان گوپانگ ، ملک ارشد علی اعوان ، رانا حافظ شاہد فصیح حیدر خان گوپانگ کے ہمراہ جبکہ عوامی ، سیاسی ، سماجی، مذہبی و صحافتی شخصیات محمد صدیق خان ، خواجہ غلام شبیر ، میاں عامر صدیقی ، سید مجتہد رضوی حبیب اللہ خان ،ارشاد احمد شاد شفیق انجم ، شیخ عزیز الرحمان ، محمد شکیل بھلکا ، محمد مختیار ، اعجاز خان بلوچ ، عبد الرزاق خان گڈولہ ، قاری مجیب الرحمن ، حافظ کلیم اللہ ، محمد اکمل کھاکھی ، عادل شاہ ، محمد عنصر خان مستوئی ، ماسٹر خالد رانجھا ، ماسٹر خلیل ، محمد عمران دانش بڈانی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد شہید کی زندگی، عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور مردم شناسی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن درخواستی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کی دینی و سماجی کاوشوں، ان کی سادگی، اخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی شخصیت نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے آخر میں شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی، جبکہ شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا #

