مخدوم سید علی حسن گیلانی کی قاضی عدنا ن فرید سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی ، کی مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی سینئر نائب صدر و سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس مو قع پر انہوں نے علاقہ کی سیاسی صورت حا ل کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے تبدیلی کے نام پر پاکستانی قوم اور اپنے کارکنوں کو دھوکہ دیا ہے۔ پہلے امریکہ پر اُن کی حکومت ختم کرنے کی سازش کا الزام لگایا اور اب امریکہ کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے خود پر قاتلانہ حملہ کا ڈرامہ بھی دم توڑ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ موجودہ حالات میں ملک فوری انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا عمران خان نے ملکی معشت کا بیڑہ غرق کیا جس کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑرہاہے اس مو قع پر قاضی برھان فرید ، اور سابق کونسلر ملک سنی کریم بھی موجود تھے۔