Advertisements

مخدوم سید احمد محمود کی لاہور سے صادق گڑھ پیلس آمد ہر ہائنس بیگم امیر بہاولپور کے انتقال پر نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی سے تعزیت

Makhdoom Syed Ahmed Mahmood Arrives at Sadiq Garh Palace from Lahore, Offers Condolences on Demise of Begum of Bahawalpur
Advertisements

سابق گورنر پنجاب امیر آف بہاولپور  اور ولی عہد بہاولپور سے تعزیت کرنے کے بعد اپنے نجی جہاز کے ذریعے عازم لاہور ہو گئے, عبد القادر شاہین اور مخدوم عثمان محمود اُنکے ہمراہ تھے

ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی  جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر  پنجاب مخدوم سید احمد محمود آج اپنے نجی ہوائی جہاز کے ذریعے لاہور سے بہاولپور آئے جہاں سے وہ سیدھے صادق گڑھ پیلس  پہنچے جہاں انہوں نے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول خان عباس عباسی سے ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر بہاولپور نواب الحاج نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی- مخدوم سید احمد  محمود  نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ مغفورہ کے درجات بلند کریں ، نواب صاحب  اور  سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں – امین –

Advertisements

خیال رہے کہ مخدوم سید احمد محمود کے ہمراہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور ان کے بھتیجے مخدوم سید عثمان محمود ایم پی اے بھی تھے جو اُنکے  ساتھ عازم لاہور ہو گئے-قبل ازیں جب مخدوم سید احمد محمود امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر  میں آمد سے قبل پرنس بہاول خان عباسی سے اُنکی دادی اماں کے انتقال پر تعزیت کر چکے تھے تو اچانک چوہدری طارق بشیر چیمہ ایم این اے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوئے جو گذشتہ شب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس بہاولپور پہنچے تھے چنانچہ دونوں رہنماؤں نے نواب صلاح الدین عباسی کی آمد پر اکھٹے اُنکی والدہ ماجدہ کے رحلت کر جانے پر تعزیت کرتے ہوئے ہر ہائنس شمسہ عباسی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

https://www.facebook.com/share/v/197zmzKMWe