Advertisements

مخدوم احمد محمود کی محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں شرکت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے پارٹی تنظیموں اور کارکنان کو خصوصی ہدایات

Benazir Butto
Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار)مخدوم احمد محمود کی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے حوالہ سے پارٹی تنظیموں اور کارکنان کو خصوصی ہدایات پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی خصوصی ہدائیت پر جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر پارٹی تنظیموں، کارکنان، اور منتخب نمائندوں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی تمام پارٹی تنظیمیں، الائیڈز ونگز، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز، اور منتخب اراکین اسمبلی 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچ کر برسی کی تقریب میں شرکت یقینی بنائیں۔

عبدالقادرشاہین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات اور قربانیاں پاکستانی سیاست اور جمہوری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جمہوریت، انسانی حقوق، اور مساوات کی ایک علامت تھیں۔ ان کی قربانی نے یہ ثابت کیا کہ جمہوری جدوجہد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹوکی برسی پر منعقدہ تقریب ایک موقع ہے کہ ہم ان کی بے مثال قیادت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔ یہ دن نہ صرف ان کی یاد کو زندہ رکھنے کا ہے بلکہ ہمیں ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے۔

Advertisements

عبدالقادرشاہین نے تمام کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اورچئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں حاضری دینا نہ صرف شہید محترمہ کے ساتھ عقیدت کا اظہار ہوگا بلکہ جمہوریت، مساوات، اور عوامی حقوق کے لیے ہماری وابستگی کا عملی ثبوت بھی ہوگا۔انہوں نے تمام تنظیموں، کارکنان، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں۔