مخدوم احمد محمود کی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حافظ حسین احمد مدنی کی رہائش گاہ بہاول پورآمد
پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئیے تیار ہے جبکہ حالیہ ضمنی الیکشنز کے لیئے مشاورت جاری ہے۔ مخدوم سید احمد محمود
مخدوم احمد محمود نے حافظ حسین احمد مدنی کی خدمات کو سراہا , محترمہ نتاشہ دولتانہ، عبدالقادر شاہین, خواجہ رضوان عالم ڈاکٹرعزیراحمد قریشی بھی موجود تھے
بہاول پور( نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب وصدرپاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حافظ حسین احمد مدنی قریشی کی رہائش گاہ بہاول پورآمد اورخصوصی ملاقات۔ اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں رکن قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ نتاشہ دولتانہ، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اورسینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم اورصدر ڈاکٹرزونگ جنوبی پنجاب ڈاکٹرعزیراحمد قریشی بھی موجود تھے
مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق کی بات کرتی ہے اورچاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئیے تیار ہے جبکہ حالیہ ضمنی الیکشنز کے لیئے مشاورت جاری ہے۔ مخدوم سید احمد محمود نے حافظ حسین احمد مدنی کی بہاولپور صوبے کے قیام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لئیے خدمات کو سراہا

