Advertisements

صدر اوچ پریس کلب ارشاد احمد شاد کے والد بزرگوار حاجی ریاض حسین کی وفات پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا اظہار تعزیت

Makhadeem of Uchsharif
Advertisements

 مخدوم سید افتخار حسن گیلانی،مخدوم سید عامر علی شاہ, مخدوم سید سہیل حسن گیلانی,مخدوم سید سبطین حیدر بخاری, ملک نوید خالد وارن, احسان احمد سحر , محمد سلیمان فاروقی, حافظ جمیل احمد خان لنگاہ اور دیگر شخصیات نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی  ‬

اوچ شریف(کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے سینئر عامل صحافی، صدر اوچ پریس کلب ارشاد احمد شاد کے والد بزرگوار حاجی ریاض حسین کی وفات پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے، سجادہ نشین درگاہ قادریہ عالیہ و سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی، چیئرمین مشائخ کونسل آف پاکستان مخدوم سید سہیل حسن گیلانی، ایم پی اے سید عامر علی شاہ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوچ شریف مخدوم سید سبطین حیدر بخاری، سابق امیدوار ایم پی اے ملک نوید خالد وارن،سینئر میونسپل آفیسرقاضی محمد نعیم،انفورسمنٹ انسپکٹر جام سجاد ابراہیم جھلن،محمد سلیم شہزاد، نعیم احمد ناز، صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر، سجادہ نشین درگاہ نازکیہ عالیہ مخدوم سید راشد شبیر بخاری، صدر جماعت اہل سنت و ممبر ضلعی امن کمیٹی الحاج غلام یٰسین سومرو، سابق کونسلر الحاج حافظ جمیل احمد خان لنگاہ، حاجی مرید احمد جانگلہ , ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد سلیمان فاروقی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ارشاداحمد شاد سے ان کے والد کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی، حاجی ریاض حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی/قل خوانی کا انعقاد آج(بروز جمعرات) صبح نو بجے کینال ریسٹ ہاؤس اوچ شریف میں کیا جائے جس میں مولانا قاری محمد صدیق رحمانی، مولانا قاری راشد فاروقی اور قاری محمد ظفر حسین فلسفہ موت و حیات پر خصوصی خطاب کریں گے۔

Advertisements