بہاول پور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تعمیراتی منصوبے میں بڑی پیش رفت، بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹرز کی پری کوالی فیکیشن کا آغاز کر دیا گیا
Advertisements
ملتان (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ بدھ، 17 نومبر 2021ء) انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بہاول پور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کی تعمیر کے خواہش مند کنٹریکٹرز سے 8 دسمبر تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ بہاول پور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اڈا ذخیرہ کے مقام پر 520 کنال رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا۔ سیکرٹریٹ کی تعمیر پر 2 ارب 25 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ بہاول پور کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، ایری گیشن، پی اینڈ ڈی، فنانس، بورڈ آف ریونیو، لائیو سٹاک، سی اینڈ ڈبلیو اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے دفاتر قائم ہوں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہا کہ سیکرٹریٹ کمپلیکس کے چار داخلی دروازے اور کشادہ پارکنگ ہو گی۔