Advertisements

محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا: رانا ثنا

Mahmood Khan Achakzai’s Notification as Opposition Leader to Be Issued Today: Rana Sana
Advertisements

اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے اسپیکر آفس کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری تیار کرکے اسپیکر آفس کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز امیدوار کے کاغذات کی اسکروٹنی کی تھی، محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے واحد امیدوار ہیں۔

Advertisements

دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعے کو ہو جائے گا۔ کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کا مقدمہ ایوان صدر میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن نیک شگون ہے مگر قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سمیت آگے کے مراحل طے کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ضروری ہے۔ اس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گ