حلقہ فکر نو اور روہی ادبی اکیڈمی کے اشتراک سے ڈیرہ نواب صاحب میں خصوصی محفل مشاعرہ

mahfil-mushaira-in-dera-nawab-sahib

احمدپرشرقیہ (نامہ نگار )    گزشتہ روز حلقہ فکر نو اور روہی ادبی اکیڈمی کے اشتراک سے ڈیرہ نواب صاحب میں ایک خصوصی محفل مشاعرہ منعقد ہوا اس مشاعرے کی صدارت کتاب حریم شوق کے خالق حکیم افتخار حسین اظہر نے کی اور نظامت کے فرائض ڈیرہ نواب صاحب کے ممتاز نعت گو شاعر عبد المجید خان ناصح نے سر انجام دیے ۔ مشاعرے کا  باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ جن شعراء کرام نے اس مشاعرے میں شرکت کی اور شعرا ء  حکیم ممتاز طاہر چشتی، عبد المجید خان ناصح، منور سراج،عدنان مرتضی، اور فرحان مرتضی  نے اپنا کلا م پیش کیا۔

مزید پڑھیں