Contact Us

تنظیم فکر نو ڈیرہ نواب صاحب کے نو جوانوں کی طرف سے محفل مشاعرہ کا اہتمام

Mehfil Mushaira in Dera Nawab Sahib

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) تنظیم فکر نو ڈیرہ نواب صاحب کے نو جوانوں  کی طرف سے  ایک  محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت حکیم ممتاز حسین طاہر چستی نے کی جبکہ مہمانان خاص معروف شاعر خلیل انجم ۔ شوکت رحیم بھٹّی اور سید عدیل بخا ری تھے ۔ نظامت کے فرائض معروف کمپیئر عبد المجید خان ناصح نے سر انجام دیے۔ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ تلاوت کے بعد علاقے کے ممتاز نعت خواں محمد سلیم سعیدی نے ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺپیش کی ۔ انکے بعد مشاعرے میں احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کے معروف شعراء کرام مختار احمد مست ۔ شاہ نواز شاد ۔ جام عمران لاڑ ۔ منور سراج محمد فیاض ثابت ۔ عدنان مرتضی چشتی ۔ محمد یوسف عابد ۔ محمد حسنین عطاری اور  محمد فرحان چستی، نے اپنا کلام پیش کیا۔ جس کو حاضرین محفل نے خوب داد دی  اور سراہا۔

مزید پڑھیں