تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مہر شوکت یار خان 298 ووٹ لیکر صدر بار منتخب
مہر خورشید احمد خان بلوچ 322 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری چنّے گئے جبکہ اُنکے مدمقابل امیدوار سید یاسر عباس بخاری 95ووٹ لےسکے
احمد پورشرقیہ (نا مہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں مہر شوکت یار خان 298 ووٹ لیکر صدر بار منتخب جبکہ ان کے مدمقابل امیدوارنذر حسین اسلم 121 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے, اسی طرح خورشید احمد خان بلوچ 322 کی بھاری لیڈ حاصل کرکے جنرل سیکریڑی بار منتخب ہوئے انکے مقابل امیدوار سید یاسر عباس بخاری 95ووٹ لےسکے -عاشق حسین کلاچی 244 ووٹ لیکر نائب صدر بار منتخت اُنکے مد مقابل عمران خان بلوچ150ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے , جوائنٹ سیکرٹری کی نشت پر ملک نواز آرائیں کامیاب 266ووٹوں سے کامیاب ان کا مقابلہ عثمان ارشاد صدیقی سے تھا جو 127ووٹ کےہمراہ دوسرے نمبر پر رہے
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر مہر جمیل ماچھی ایڈووکیٹ 236 لیکر کامیاب جن کا مقابلہ میاں فرحان شیرسندھا سے تھا جو162 لیکر دوسرے نمبر آئے بار کے 453 ممبران میں سے 420 ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے تحت بار کے الیکشن میں دیوان عبدالرشید بخاری نے پینل واضع طور پر برتری حاصل کی جس پر حامیوں سپورٹران نے اپنے گروپ کی جیت پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی اور نومنتخب اراکین کو پھولوں کی مالا پہناکر مبارکباد دی آخر میں نومنتخب صدر وجنرل سیکریڑی نے ممبران بار کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئے -الیکشن بورڈ وچیرمین نے پرامن الیکشن کراکے اہنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیں