یونین کونسل خدا بخش مہر کی پوری مہر برادری کا این اے 166 کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس عباسی اور اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمّدگزین عباسی کی حمایت کا اعلان
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) یونین کونسل خدا بخش مہر کے سرکردہ افراد کا اجلاس سابق یونین ناظم وچیئرمین مہر شوکت یار خان ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر منعقد ہوا جس میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمّد گزین عباسی بھی شریک ہوئے -اس موقع پر تقریب میں موجود مہر برادری کی سرکردہ شخصیات مہر شوکت یار خان ایڈووکیٹ ،مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ، مہر اعجاز احمد خان,, مہر سجاد حسین خان ،مہر احمد خان ،مہر ممتاز خان, مہر ظفر اقبال خان ,مہر محمد سلیم خان، مہر محمد احمد خان ،مہر محمد اسلم خان ،مہر ریاض خان, مہر سجاد احمد خان اور دیگر نے پرنس بہاول عباس عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی حمایت کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ وہ آٹھ فروری کو اُنہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب کرانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے