موضع چک گوبند کے 100سالہ قدیمی قبرستان جانے والے راستہ پر مافیا کا قبضہ، ہل چلاکر زمین بنادی، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

بہاول پور موضع چک گوبند کے 100سالہ قدیمی قبرستان کی مشکلات میں مزید اضافہ قبضہ مافیانے قبرستان جانے والے راستہ پر ہل چلاکر زمین بنادی اہل علاقہ کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق موضع چک گوبندمیں موجود 100سالہ قدیمی قبرستان جوپہلے ہی بدحالی کاشکار ہونے کے ساتھ قبضہ مافیا کی زد میں تھا کہ اس کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہوگیا قبضہ مافیانے قبرستان میں جانے والے راستے پرہل چلاکر زمین بنالی قبرستان میں میت کی تدفین کے لئے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا میڈیا ٹیم کے مطابق قبضہ مافیا کی جانب سے راستے پر قبضہ کے باعث گزشتہ روز ایک ایمبولینس جس میں سیریس مریض سوار تھا راستہ بند ہونے کے باعث واپس 10کلومیٹر سفر کاٹ کر جاناپڑا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا تھا مبینہ طور پر عبدالرحمن نامی شخص نے سڑک پر ہل چلاکر زمین بنالی اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ ملک ظہوراحمد اعوان سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیا