Contact Us

مدرسہ جامعہ سیّدنا عُمر جرار کا افتتاح اور جامع مسجد کی سنگ بنیاد آج سوموار رکھی جاٸے گی : پیر سید محمد شاہ جرار

Madressa Jamia Syedna Umar Jarar will be inaugurated on Monday

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مدرسہ جامعہ سیّدنا عُمر جرار کا افتتاح اور جامع مسجد کی سنگ بنیاد آج سوموار  رکھی جاٸے گی تفصیل کے مطابق معروف علمی و روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ آج مدرسہ سیدنا عمر جرار کا افتتاح اور جامع مسجد کی سنگ بنیاد بمقام موضع طاہر والی کے ایل پی روڈ نزد پیٹرولنگ چوکی اُوچشریف میں شیخ الحدیث مفتی عطاء الرحمان اور مفتی محمد قاسم اپنے دست مبارک سے رکھیں گے اور اس خوبصورت موقع پر عظیم الشان اصلاحی و روحانی محفل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں مفتی عطاء الرحمان،مفتی محمد قاسم،مولانا صدیق رحمانی،مولانا راشد فاروقی،مولانا شاکر قاسمی،مولانا اعجاز الحق،مولانا عبد الرٶف شاد،مولانا بابر علی صدیقی خطاب جبکہ عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان رسول حافظ محمد ابوبکر مدنی،مولانا عتیق الرحمان ککر اور حاجی ظفر اقبال سومرو ثناءخوانی کے خوبصورت پھول بکھیریں گے اور یہ عظیم الشان محفل صبح دس بجے تا نماز عصر تک جاری رہے گی تو تمام احباب سے شرکت کی بھر پور اپیل کی جاتی ہے

مزید پڑھیں