Advertisements

میاں گزین عباسی کی گرانٹ سے سابق کونسلران محمد ارشد نانی والا اور نسیم اعجاز مسن کی تحریک پر عباسیہ محلہ کی مرکزی سڑک پر ٹف ٹائلز لگانے کا کا م شروع

Sahibzada Muhammad Gazin Abbasi MPA
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)  میاں گزین عباسی ایم پی اے  کی گرانٹ سے سابق کونسلران محمد ارشد نانی والا اور نسیم اعجاز مسن کی تحریک پر عباسیہ محلہ کی مرکزی سڑک پر ٹف ٹائلز لگانے کا کا م شروع کردیا گیا۔ ٹف ٹائلز لگانے کی سنگ بنیاد کی تقریب میں حاجی ارشد نانی والا، نسیم اعجاز مسن، حاجی عبدالحمید کھوکھر، ملک اللہ بچایا، چوہدری محمد ریاض، ناصر خان نیازی، محمد عرفان سمیت اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس مو قع پر ٹف ٹائلز لگانے کے لئے گرانٹ دینے پر ایم پی اے گزین عباسی کا شکریہ اداکیا۔  سابق کونسلران محمد ارشد اور نسیم اعجاز مسن نے کہا کہ میاں گزین عباسی ایم پی اے اپنے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔ جس سے حلقہ کی عوام کو ریلیف مل رہاہے۔ انہوں نے کہا اہل محلہ عباسیہ کا یہ دیرینہ مطالبہ پوراکرکے میاں گزین عباسی نے یہ مسئلہ حل کردیاہے جس پر ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔